بہار میں بس نہر میں جا گری،14ہلاک متعدد زخمی

پٹنہ:بہار میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم14افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ریاستی دارالخلافہ پٹنہ سے موصول اطلاع کے مطابق سیتا مڑھی سے مظفر پور جارہی ایک بس سیتا مڑھی ضلع کے سید پور کے قریب ایک پل سے گذرتے وقت ریلنگ توڑتے ہوئے کئی فٹ نیچے ایک خشک نہر میں چھت کے بل جا گری۔
بس میں50سے زائد مسافر سوار تھے۔زخمیوں کو مظفر پور اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔

Title: at least 14 dead as bus falls in dry canal at runni saidpur in bihars sitamarhi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply