بہار میں زہریلی شراب پینے سے 13ہلاک

پٹنہ: پولس کے مطابق بہار کے گوپال گنج ضلع میں زہریلی شراب پینے سے کم ازکم13افراد ہلاک ہو گئے۔ بدھ کے روزپولس سپرنٹنڈنٹ نرنجن کمار نے بتایا کہ ہلاک شدگان نے پیر کی رات میں یہ نقلی شراب پی تھی ۔اس کے بعد ہی ان کی حالت خراب ہو گئی۔
ضلع مجسٹریٹ راہل کمار کے مطابق زہریلی شراب پینے والوں میں سے 12افراد نے منگل کی صبح ہی دم توڑ دیا جب کہ پانچ دیگر کی حالت نازک ہے اور وہ گوپال گنج ضلع کے ایک اسپتال میںزیر علاج ہیں۔
زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ریہڑی پر سبزی فروخت کرنے والے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔´ضلع انتظامیہ نے ان ہلاکتوں کا اصل سبب جاننے کے لیے تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
اپریل میں پورے بہار میں شراب پینے ، بیچنے اور ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد یہ پہلا زہریلی شراب سانحہ ہے۔واضح رہے کہ گوپال گنج آر جے ڈی صدر لالو یادو کا انتخابی حلقہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 people die in suspected hooch tragedy in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply