آندھرا پردیش میں ایک لاری بجلی کا کھمبا توڑتے ہوئے دکان میںگھس گئی، 13 ہلاک

تروپتی (چتور): آندھرا پردیش کے چتوڑ ضلع کے ارپیڈو شہر میں اس وقت کم از کم12افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے جب ایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک دکان میں گھس گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں بجلی کے جھٹکے لگنے سے ہوئی ہیں کیونکہ دکان میں گھسنے سے پہلے ٹرک باہر لگے بجلی کے ایک کھبے سے ٹکرایا تھا۔ جس کے باعث اس علاقہ میں کھڑے یا ادھر سے گذر رہے لوگوں پر جو ٹرک کو بے قابو دیکھ کر جان بچانے ادھر ادھربھاگ رہے تھے ننگے تار گر پڑے۔ یہ واقعہ آج دوپہر یہاں سے 20 کلومیٹر دور یرپیڈو میں پیش آیا۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب سریکلا ہستی سے رینی گنٹا جانے والی لاری بجلی کے کھبمے سے ٹکرانے کے بعد دکانوں میں جاگھسی۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے حکام زخمیوں کو تروپتی کے سرکاری اسپتال میں پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 killed over 15 injured as lorry rams electric post near srikalahasti in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply