کیرل میں طوفانی بارشوں سے 13ہلاک،کئی مکانات و درخت گر گئے

تھرو اننت پورم:کیرل میں زبردست بارشوںسے اتوار کو مزید 4افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر13ہو گئی ۔ گذشتہ24گھنٹے کے دوران موسلا دھاربارش سے متعد درخت بھی زمیں بوس اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوزی کوڈ میں تیز و تند ہواؤں سے ناریل کا پیڑ گرجانے سے خدیجہ نام کی ایک60سالہ خاتون اس کے نیچے دب کرہلاک ہو گئی۔ اتوار کو ہونے والی چاروں ہلاکتیں تھرو اننت پورم، پاٹھنم تھیٹا اور الاپوزہ اضلاع میںہوئی ہیں۔

کاسرگوڑ میں ایک شخص کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ ادوکی ،کنور، قاضی کوڈ ، پتن متٹا، کا سرگوڑ اور ترواننت پورم اضلاع میں ایک ایک شخص کی ہلاکت کی خبر ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قاضی کوڈ اور ترواننت پورم اضلاع میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے 10 سے زیادہ مکانات گر گئے اور نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی بھر سے گاڑیوں کی آٓمد و رفت اور راہگیروں کا پیدل گذرنا مشکل ہو گیا۔بارشوں سے ریل خدمات بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 killed in kerala in rain related incidents max temperature normal in north india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply