اترپردیش میں صاحب آباد کی ایک جیکٹ فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی،13ہلاک،کئی جھلس گئے

غازی آباد: ضلع غازی آباد کے صاحب آباد علاقہ کے شہید نگر میں واقع ایک جیکٹ فیکٹری میں صبح چار بجے بھیانک آگ لگ گئی جس سے کم از کم13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آگ کی اطلاع ملنے پر 14فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچے لیکن تنگ گلیوں کے باعث آگ بجھانے کی کوششوں میں کافی دقت آئی۔ جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کافی تاخیر سے پہنچیںجس کے باعث آگ سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ علاوہ ازیں جس وقت صبح چار بجے آگ لگی تو اس وقت فیکٹری میں مزدور گہری نیند میں تھے اور جب تک وہ کچھ سمجھ پاتے اور تین منزلہ فیکٹری سےباہر نکلتے آگ بری طرح پھیل چکی تھی اور شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔
اس فیکٹری میں جیکٹیں بنانے اور جینز کے رنگنے کا کام ہوتا ہے۔ علاقہ میں اس قدر کشیدگی ہے کہ امن و قانون برقرار رکھنے کے لیے پولس کو تعینات کرنا پڑا۔ زخمیوںکو قریبی اسپتالوں اور زیادہ زخمی ہونے والوں کو دہلی کے گورو تیغ بہادر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔صاحب آباد فائر اسٹیشن کے افسر عباس حسین نے کہا کہ صبح پانچ بج کر 20منٹ پر فون کال کے ذریعہ آگ لگنے کی اطلاع ملی ۔
کال کرنے والے نے بتایا کہ آگ بہت بڑے پیمانے پر لگی ہے جسے سنتے ہی پہلے مرحلہ میں چھ فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ بھیج دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 killed in fire at sahibabad garment factory in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply