اترا کھنڈ میں گاڑی بھاگیرتی ندی میں جاگری،12ہلاک

دہرادون:اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں گنگا اشنان کے لئے عقیدت مندوں کو لیکر جارہی ایک موٹر گاڑی بھاگیرتھی ندی میں گر گئی۔اس گاڑی میں دو بچوں سمیت کل 12 لوگ سوار تھے۔ اترکاشی کے ضلع اطلاعاتی افسر بدری چند کے مطابق اتوار شام پانچ بجکر 20منٹ پر ڈیزاسٹر کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ بھٹواڈی ہیلگوگڈھ کے پاس ایک موٹر گاڑی بھاگیرتھی ندی میں گرگئی ہے۔
گاڑی میں سوار سبھی لوگ بھٹواڈی تحصیل کے اٹھالی کے رہنے والے ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ،ایس ڈی آر ایف ،فائربرگیڈ محکمہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 pilgrims dead as an vehicle falls into bhagirathi river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply