اترپردیش میں مختلف مقامت پر سڑک حادثات میں11ہلاک

لکھنؤ:اترپردیش کے مختلف اضلاع میں سڑک حادثات میں کم از کم 11افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ دہلی سے 100کلومیٹر کی دوری پر ہاتھرس ۔علیگڑھ روڈ پر اس وقت پیش آیا جس میں ایک کنٹینر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں دو لڑکیاں ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ ورما کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت 21سالہ سدھا اور 16سالہ سنگیتا کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی کا نام منوج بتایا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ لکھیم پور کھیری میں ہوا جس میں ایک ٹرک سیسیا ،بہرائچ روڈ پر واقع ایک ڈ ھابے پر گر گیا جس میں ڈھابہ مالک 70سالہ بدالو، اس کی بیٹی35سالہ ناظمہ اور نواسیاں 18سالہ روبہ اور تین سالہ مہک جاں بحق ہو گئے۔

اناؤضلع کے بانگر مﺅ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں ایک ٹرک پلٹ کر ایک کار کے اوپر گر گیا ۔جس میں کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے چار افراد اور ایک راہگیر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت 40سالہ ہیرا لال، بیوی 35سالہ نرملا،بیٹی 11سالہ ویشنوی اور 9سالہ بیٹا سورج کے طور پرکی گئی ہے۔ پانچواں مہلوک جو قریب ہی کھڑا تھا45سالہ سرون ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 11 killed in road accidents in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply