آندھراپردیش میں مسافروں سے بھری بس حادثہ کا شکار،11ہلاک30سے زائد زخمی

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے پینو گانچھی پرولومیں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں11افراد ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کرشنا کے پینو گونچی پورلومنڈل کے مولوپاڈو کی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی دیواکر ٹراویلس کی بس (AP02 TC 7146) قومی شاہراہ پر واقع فلائی اوور سے نیچے بہہ رہی ایک نہر میں گر گئی۔زخمیوں میں سے کم ا زکم10کی حالت سنگین ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
حادثہ کے وقت بس میں 60مسافر تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بس اڑیسہ سے تلنگانہ تک تقریباً1000کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکی تھی اور وجے واڑہ میں آکر رکی تھی تاکہ بس کو نیا ڈرائیور چلائے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پینوگونچی پورلو اور نندی گاما کی پولیس وہاں پہنچی اور راحت کاموں کا آغاز کردیا۔ تین ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر نندی گاما کے سرکاری اسپتال اور دیگر پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان اسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے ان کو وجئے واڑہ کے دو پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بس کے پل سے نیچے کلورٹ سے لٹک جانے کے سبب راحت کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گیس کٹر کی مدد سے بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ ڈی ایس پی اوما مہیشور راو کی نگرانی میں راحت کام کئے جارہے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ کا تعلق وشاکھاپٹنم سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں 6افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اسپتال منتقل کرنے کے دوران5 افراد کی موت ہوئی۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔یہ حادثہ آج صبح تقریبا پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب بس کے تمام مسافر نیند کی آغوش میں تھے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 11 killed as bus falls into canal in ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply