امرتسر میں راون دہن دیکھنے والوں پر ٹرین چڑھ گئی، 100سے زیادہ افراد ہلاک و زخمی

امرتسر :پنجاب کے شہر امرتسر میں اس وقت سیکڑوں گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگئے جب ایک بھیانک ٹرین حادثہ میں100سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ۔

موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ چوڑا بازار پھاٹک کے قریب اس وقت ہوا جب ٹرین کی پٹریوں کے قریب ہی دسہر مناتے ہوئے راون کا پتلہ پھونکا گیا۔ راون دہن کا منظر دیکھنے کے لیے سیکڑوں افرا د ریلو ے پٹری پر جمع تھے کہ اسی اثنا میں دونوں طرف بچھی پٹریوں پر ٹرینیں آگئیں ۔

دسہرے کے باعث پٹری پر ایک جم غفیر راون کو پھونکے جانے کا منظر دیکھنے میں ایسا منہمک تھا کہ انہیں اچانک نمودار ہونے والی دونوں ٹرینوں کا احساس تک نہ ہو سکا ۔ اور دونوں پٹریوں پر آنے والی ٹرینوں کی زد میں سیکڑوں لوگ آگئے۔

جائے وقوعہ پر جا بجا انسانی جسم کے اعضاءاورخون آلود گوشت کے لوتھڑے بھیانک منظر پیش کر رہے تھے۔اس حادثہ کے وقت ریلوے پھاٹک بند تھا جس کے باعث لوگ کھلے میں نہیں بھاگ سکے اور افرا تفری مچ گئی اور لوگ ٹرین کے نیچے کٹتے رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 100 feared dead and injured as train runs over people watching ravan burning in amritsar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply