نارائن پور میں پولس کیمپ پر نکسلیوں کا حملہ پسپا ، 10 نکسلی مارے گئے

نارائن پور( چھتیس گڑھ ): چھتیس گڑھ پولس نے ریاست کے ضلع نارائن پور کے آکابیڑا پولیس کیمپ پر حملہ آور نکسلیوں کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کا حملہ پسپا کردیا بلکہ 10نکسلیوں کو بھی مار گرایا۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات ہونے والے اس واقعہ کی تصدیق پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے بھی کی ہے۔
اس دوران دونوں فریقوں کی جانب سے تقریبا دو گھنٹے تک فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے کل دیر رات آکابیڑا پولیس کیمپ پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ اس پر پولیس جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ تقریبا دو گھنٹے بعد نکسلی بھاگ نکلے۔ نکسلیوں کے فرار ہونے کے بعد جب پولیس نے تلاشی لی تو وہاں خون کے دھبے ملے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ مارے گئے ساتھی نکسلیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔ اور ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آکابیڑا میں ضلع سطح کا عوامی مسائل نمٹارہ کیمپ کا انعقاد کیا جانا ہے۔ جس کی نکسلی مخالفت کر رہے تھے۔ انہوں نے کیمپ میں آنے والے دیہاتیوں کو عوامی عدالت میں سزا دیے جانے کے لئے بھی خبردار کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیمپ پر حملے سے پہلے نکسلیوں نے یہاں ریکی کی تھی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نکسلیوں کی تعداد تقریباً 40-50 تھی۔ حملے کے دوران انہوں نے ہائی ایکسپل زیو بم اور مارٹر بھی داغے۔واقعہ کے بعد آکابیڑا اور آس پاس کے دیہات میں دہشت کا ماحول ہے ۔

Title: at least 10 naxals killed in chhattisgarh encounter in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply