بہار میں گنڈک ندی میں کشتی پلٹ گئی10افراد کی ہلاکت کا خدشہ

بگہ:بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں گولاگھاٹ کے قریب گنڈک ندی میں آج ایک کشتی کے حادثے کا شکار ہوجانے سے 10 لوگوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پپراسی گنڈک دیارا سے مویشی کاچارہ لے کر 10 سے زیادہ مقامی افراد ایک چھوٹی کشتی پر سوار ہوکر بگہا کی جانب آ رہے تھے تبھی تیز بہاؤ کے باعث کشتی بے قابوہوکر پلٹ گئی۔ اس دردناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی غوطہ کی مدد سے لاپتہ لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 feared drowned after country boat capsizes in river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply