اترا کھنڈ میں بس کھائی میں جاگری،10ہلاک

ہرا دون: اترا کھنڈ کے تیری ضلع میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ میں کم ا زکم 10افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہو گئے۔

موصول اطلاع کے مطابق سولیا دھار کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اترا کھنڈ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پھسل کر 250میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

اتراکھنڈ سے ہری دوار جانے والی اس بس میں 25افراد سوار تھے ۔مقامی انتظامیہ اور پولس کے اہلکار فوراً ہی جائے حادثہ پہنچ گئے۔دریں اثنا ریاستی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو رشی کیش مین آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کیے جائیں۔

حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کی ایک مجسٹریٹی جانچ کے بھی احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 dead after bus falls into gorge in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply