کھمم میں بس نہر میں گری، ایک ہلاک ،15 زخمی

کھمم: سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کمپنی( جی آر ٹی سی بس)کے تحت چلنے والی ایک بس کمسومامچی منڈل میں ناگ ارجن ساگر تالاب کی بائیں نہر میں گر گئی جس میں ایک دو سالہ بچہ ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ کئی لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس حید آباد سے مٹوگرو جارہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے بس کے نہر میں گرجانے کے اسباب کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی ۔

Title: at least 1 killed 14 hurt as rtc bus falls into a canal in khammam | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply