راجستھان میں پیٹ میں کیڑے مارنے کی دوا پلانے کے بعد 50 بچے بیمار

جے پور: راجستھان کے ضلع ہنڈون میں محکمہ صحت کی جانب سے آج ایک اسکول میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا پلانے کے بعد 50 بچے بیمار ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسکول کے بچوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد والدین کی بھیڑ جمع ہو گئی اور تمام بچوں کی خیریت جاننے کیلئے بےچین ہو گئے۔ بیمار بچوں کی عمر آٹھ سے 12 سال تک کی بتائی جارہی ہے۔
ہنڈون کے ڈپٹی بلاک افسر مکیش مینا نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے آج اسکولوں میں پیٹ میںکیڑے مارنے کی دوا ’ایلبندازول‘ نامی دوا پلائی گئی تھی۔ دوا پلانے کے بعد کچھ بچوں کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوا پلانے کے بعد صرف پانچ بچے بیمار ہوئے تھے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے طبی اور صحت کے شعبہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے اور بیمار بچوں کی صحت کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کررہی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے فی الحال پانچ بچوں کے بیمار ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے وہیں غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق 50 سے زیادہ بچے بیمار ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Title: at leasrt 50 fall ill after consuming anthelmintic medicine | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply