سماج وادی پارٹی نے کانگریس سے ہاتھ ملا کر لوک نائک اور لوہیا کی توہین کی ہے: وزیر اعظم نریندرمودی

لکھیم پور کھیری:سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر لوک نائک جے پرکاش نارائن اور رام منوہر لوہیا کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایس پی، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی اوچھی سیاست نے اتر پردیش کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ مسٹر مودی نے لکھیم پور کھیری کے جی آئی سی میدان میں منعقد پریورتن سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے سماج وادی پارٹی نے لوہیا اور جے پرکاش نارائن کو ذلیل کیا ہے۔ جے پی نے ایمرجنسی کے دوران اس وقت کی اندرا گاندھی حکومت کی سخت مخالفت کی تھی۔ رام منوہر لوہیا بھی کانگریس کی مخالفت کرتے رہے۔
انہوں نے کہا”ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو صرف اقتدار کی خاطر کانگریس کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔ لوہیا اور جے پی کے آدرشو ں کو اپنانے کا ڈھول پیٹنے والی سماج وادی پارٹی کو ریاست کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔“ وزیر اعظم نے کہا “ریاستی اسمبلی کا یہ الیکشن اتر پردیش کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بہت اہم اور تاریخی ہے۔ آپ نے کئی بار کانگریس کی حکومت دیکھی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں ملک کو جہاں پہنچنا چاہیے تھا وہاں نہیں پہنچا۔ کانگریس، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اترپردیش کا بھلا نہیں کیا۔ ایس پی ،بی ایس پی اور کانگریس کی حکومتیں ہر امتحان میں فیل ہوئیں ہیں۔ ایس پی کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو گزرے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا ہے۔
2014 میں ہوئے اس انتخاب میں بی ایس پی کا پتہ صاف ہو گیا تھا۔ دو کنبوں کے کچھ لوگ جیت کر آئے تھے۔ ساری کوششکنبوں کو بچانے میں لگا دی تھی۔ ریاست کے عوام نے کانگریس کو اس کے کئے کی سزا دی۔ سماج وادی پارٹی کے خواب چور چور ہو گئے اور ریاست کے عوام نے بی جے پی کو تہہ دل سے اپنی حمایت دی۔ مسٹر مودی نے کہا کہدراصل 2014 میں ہی اکھلیش کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی۔ 2014 میں خاندان کا جھگڑا نہیں تھا لیکن ایس پی صاف ہوئی۔ موجودہ انتخابات میں بی جے پی کے خوف سے اور کرسی کے لالچ میں اکھلیش کانگریس کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔ چاہے جتنے اتحاد کر لیں، ان کے گناہ دھلنے والے نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At lakhimpur kheri rally pm modi says give me a chance to protect you in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply