پانچوں ریاستوں میں بی جے پی کی ہی حکومت قائم ہو گی: شاہنواز حسین کا دعویٰ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ وہ ان تمام ریاستوں میں مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے ٹویٹ کر کے کہاکہ”بی جے پی اترپردیش، پنجاب، گوا، منی پور اور اتراکھنڈ میں حکومت بنائے گی“۔ بی جے پی کے ’سب کا ساتھ-سب کا وکاس‘ایجنڈے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتر پردیش کے عوام کو طویل عرصے سے ترقی اور عمدہ حکمرانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ اب وہ اترپردیش میں سب کا ساتھ سب کا وکاس چاہتے ہیں۔
انتخابات میں امیدواروں کے کالے دھن کے استعمال پر روک لگانے کے کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر نے کہاکہ بیس ہزار روپے سے زیادہ چندہ چیک سے لینے سے متعلق کمیشن کے فیصلے سے الیکشن میں کالے دھن کے استعمال پر روک لگے گی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assembly polls bjp says will form govt in all 5 states in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply