پانچ اسمبلیوں کے انتخابات میں سابق فوجیوں نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا

نئی دہلی:ون رینک ون پنشن کے معاملے پر دھرنا دینے والے سابق فوجیوں کی تنظیم انڈین ایکس سروس مین موومنٹ نے حکومت پر او آر او پی کی غلط تشریح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ 751 دن سے یہاں جنتر منتر پر دھرنا دے رہے سابق فوجیوں کی تنظیم کے صدر ریٹائرڈ میجر جنرل ستبیر سنگھ نے آج یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ کو 21مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم دیا ہے اور کیپٹن سنگھ نے ان کے مطالبہ کو درست قرار دیتے ہوئے اس کے لئے مرکز ی حکومت پر دباو ڈالنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان میں سے کئی مطالبات ریاستی سطح کے بھی ہیں جن کو اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے پورا کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ی حکومت نے او آر او پی پر ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔اس مطالبہ کے لئے جو تعریف سابق مرکزی حکومت نے طے کی تھی اسے تبدیل کردیا گیا جس کا نقصان سابق فوجیوں کو اٹھانا پڑ رہاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assembly elections ex servicemen to support congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply