آسامی گلو کار و فلم ساز سدانند گگوئی کو ضمانت ملی

کلکتہ:(یو این آئی)شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کے الزام میں گرفتار آسامی گلو کار و فلم ساز سدانند گگوئی کو آج کلکتہ ہائی کورٹ نے 30مہینے کی حراست کے بعد ضمانت پر رہاکرنے کی ہدایت دی ہے۔ کارگزار چیف جسٹس نیشیتا ماتھر اور جسٹس ٹی مکھرجی کی ڈویڑن نے 12.5لاکھ کی ذاتی مچلکہ پر ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ کلکتہ ہائی کورٹ نے گوگوئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کلکتہ کمشنریٹ کے علاقے سے باہر نہیں جائیں گے۔اور مہینے میں ایک مرتبہ جانچ آفیسر سے بھی ملاقات کرنی ہوگی۔
ضمانت کی اپیل کرتے ہوئے ایڈوکیٹ میلن مکھرجی نے کہا کہ گگوئی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے سامنے 308دن جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت کی اپیل کی تھی مگر اس کو رد کردیا گیا۔اس کے بعد وہ 581دن جیل میں گزار چکے ہیں اور اس مدت میں ایک ہی مرتبہ سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی ہے عدالت نے کہا کہ گگوئی نے 889دن جیل میں گزار چکے ہیں اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔
سی بی آئی کے وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ضمانت دینے سے جانچ متاثر ہوسکتا ہے۔کیوں کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کا دائرہ کار آسام سمیت کئی ریاستوں تک پھیلا ہوا ہے اور گگوئی کا تعلق آسام سے ہے۔دوطرفہ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سدانند گگوئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: assamese filmmaker granted bail in saradha chit fund scam in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply