آسام میں بائیک شوروم میں آتشزدگی، دو ہلاک

گوہاٹی:آسام کے گوہاٹی میں ایک زیر تعمیر رائل اینفیلڈ کے شوروم میں آگ لگ جانے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ وی آئی پی روڈ پر واقع شوروم میں شام کو آگ لگی۔
اس کے بعد یہ تیزی سے پورے شوروم میں پھیل گئی جس کی زد میں آکر دو ملازمین کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی اہم وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assam royal enfield showroom gutted in fire at guwahati 2 dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply