آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کا حتمی مسودہ جاری،40لاکھ درخواستیں مسترد

گوہاٹی: آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کا حتمی مسودہ جاری کر دیا گیا جس میں 3کروڑ 29لاکھ91ہزار 385درخواستوں میں سے 2کروڑ 89لاکھ83ہزار 677درخواستوں کو جائز قرادیا گیا،30جولائی پیر کی صبح10بجے جاری کیے گئے اس مسودے میں0 4 لاکھ 7ہزار 708 درخواستیں مسترد کر دی گئیں اور انہیں جائز شہریوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔

آسام میں سخت الرٹ کر دیا گیا تھا کیونکہ ایک کروڑ سے زائد عوام اپنی قسمت کا انتظار کر رہے تھے کہ آیا ان کے نام نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے حتمی مسودے میں درج کیے جائیں گے یا نہیں۔این آر سی پیرکی صبح10بجے آن لائن جاری کر دی گئی۔

جن لوگون کے نام حتمی فہرست میں درج نہیں کیے گئے ہیں وہ این آر سی ویب سائٹ پو آن لائن یا این آر سی سیوا کیندر جا کر اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ سرب آنند سونووال نے کہا کہ کسی بھی ایسے شخص کو جس کا نام این آر سی مسودے میں شامل نہیں کیا گیا ہے غیر ملکی قرار نہیں دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assam nrc released over 40 lakh ineligible in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply