آسام میں مسلح تصادم میں ایک انتہاپسند ہلاک

گوہاٹی:آسام کے ضلع کوکراجھار میں سلامتی دستہ نے آج صبح نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ (این ڈی ایف بی) کے ایک انتہا پسند کو مسلح تصادم کے دوران ہلاک کردیا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج اور ریاستی پولس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پیر کی رات مشترکہ مہم چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تقریبا چھ بجے پانباڑی تھانہ کے تحت بانس باڑی گاؤں میں انتہا پسندوں نے گشتی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
سلامتی دستے نے بھی جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں ایک انتہاپسند جنگجو ہلاک ہوگیا۔ ہلاک عسکریت پسند کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک ہینڈ گرینیڈ اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assam ndfb militant killed in encounter with security forces in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply