آسام میں سیلاب17گینڈے سمیت218نایاب جانور بہہ گئے

گوہاٹی : آسام میں سیلاب کی صورت حال میں اگرچہ بہتری واقع ہو رہی ہے لیکن دنیا کے انتہائی محفوظ نایاب جانوروں کی پناہ گاہوںمیں سے ایک کازارینگا نیشنل پارک میں سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے وہ سیلاب کے زور کو ثابت کرتا ہے۔
کازارینگا نیشنل پارک گذشتہ دس سال کے دوران آنے والے بدترین سیلاب میں اس طرح گھرا کہ80فیصد حصہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آرہا ہے ۔ جس نے محض7روز کے دوران 17گینڈوں اور 166پاڑہ ہرنوں سمیت218نایاب جانوروں کو نگل لیا۔ تاہم سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 34 پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست میں سیلاب سے متاثر ین کی تعداد گھٹ کر 11 لاکھ رہ گئی۔
ریاست کے 21 ضلع سیلاب سے متاثر ہیں۔ ریاست کی بیشتر تر ندیوں کی آبی سطح میں کمی آہی ہے، چار ندیاں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 34 تک پہنچ گئی ہے۔
راحت اور بچاؤ مہم میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو لگایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assam flood over 200 animals drown at kaziranga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply