آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کا انتقال

نئی دہلی: آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے سدر انجن دتہ کا جمعرات کی صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی(ایمس) میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ64سال کے تھے اورسینے میں جکرن اور مختلف پیچیدگیوں کی شکایت کے باعث12مئی سے ایمس میں داخل تھے۔
اور پلمونری سائنس کے شعبہ میں وہ زیر علاج تھے۔ دتہ کے قریبی رشتہ دار گیتارتا درشن بروا نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی صبح سات بج کر 11منٹ پر آخری سانس لی۔لواحقین میں بیوہ اور تین بیٹیاں ہیں۔ان میں سے ایک نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ہار گئی تھیں۔انہیں 13دسمبر 2014کو آسام پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیاگیا تھا۔

Title: assam congress chief passes away | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply