ہند۔ بنگلہ دیش سرحد سیل کردی جا ئے :وزیر اعلیٰ آسام کا مطالبہ

گوہاٹی:آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے مرکزی حکومت سے سرحد پر دراندازی کے مسئلے کو روکنے کےلئے ہندوستان -بنگلہ دیش سرحد کو مکمل طو رپر سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ سرحد پر ابھی تک تقریباً 71کلومیٹر تک باڑ نہیں لگی ہے۔
مسٹر سونووال نے دہلی سے گوہاٹی آنے والے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک دھوبری سیکٹر میں سرحد پر 67کلومیٹر تک باڑ نہیں لگی ہے اور کریم نگر علاقے میں بھی تین چار کلومیٹر تک باڑ نہیں لگ پائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیرا عظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے مل کر یہ مطالبہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کو سرحد کو پوری طرح سیل کر نے کےلئے 71کلومیٹر ،باڑ لگانی چاہیے تبھی دراندازی کا مسئلہ دور ہوسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں پہلے ہی عوام سے یہ وعدہ کرچکے تھے کہ بنگلہ دیش سے دراندازی کے مسئلے کو روکنا ضروری ہے اس لئے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کےلئے یہ کام ترجیحی اہمیت کا حامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assam chief minister demands sealing of porous indo bangla border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply