دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچہ اور سلامتی دستوں میں تصادم، دو ہلاک شدگان میں اے ایس آئی شامل

کولکاتا:مغربی بنگال میں دارجلنگ کے تواکر علاقے میں بمل گرنگ کی قیادت والے گورکھا جن مکتی مورچہ(جی جے ایم)اور سکیورتی دستوں کے درمیان تشدد کی تازہ جھڑپوں میں ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپیکٹر اور ایک شہری ہلاک ہوگیا اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی شناخت اماتیوا ملک کے طورپر کی گئی ہے اور مورچہ حامیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملتی تھی کہ گرنگ تواکر کے لیپچا بستی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے اور اس کے بعد جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو ان پر اچانک گولیاں چلائی جانے لگیں۔
مقامی لوگوں نے انسانی ڈھال بناکر گرنگ کو وہاں سے بھاگنے میں مدد کی لیکن وہ ابھی بھی اسی علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ دارجلنگ میں اس تحریک کا آغاز8 جون سے ہو ا تھا اور اب تک اس میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لیکن پولیس کے کسی افسر کے مارے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asi killed in clashes between police and gjm cadre in darjeeling in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply