دنیا بھر میں یوم عاشورہ پرتعزیے، جلوس و عزاداریاں،کربلا میں لاکھوں شیعہ زائرین کا اجتماع

نئی دہلی: ہندستان سمیت دنیا بھر میں محرم الحرام کے روایتی جلوسوں اور عزاداریوں کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں شہر کے کئی علاقوں سے تعزیئے نکالے گئے جو جور باغ میں شاہ مرداں تک گئے۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ کلکتہ، پٹنہ، رانچی، لکھنو، امروہہ، ممبئی، حیدرا?باد اور دوسرے بڑے شہروں اور قصبات سے بھی محرم کے پر امن اہتمام کی خبریں ملی ہیں۔ یوم عاشورہ شہر حیدرآباد میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
ارض دکن کا تاریخی بی بی کے علم کا جلوس پرانا شہر میں ہاتھی رجنی پر الاوہ بی بی دبیرپورہ سے نکالا گیا، جو روایتی گزرگاہوں سے ہوتا ہوا تاریخی چارمینار پہونچا۔ بعد ازاں قدم رسول پنجہ شاہ پہونچا جہاں مجلس برپا ہوئی۔اس موقع پر مختلف شیعہ انجمنوں کی جانب سے ماتم کیا گیا۔ پاکستان میں عاشورہ کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے ماحول میں کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے کی ابتک کوئی اطلاع نہیں ملی۔
چاروں صوبوں، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں عاشورہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔افغانستان میں محرم پر امن نہیں گزر سکا۔ شمالی صوبے بلخ میں ایک شیعہ مسجد کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 14 لوگ ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ کل بھی ایک شیعہ مخالف دھماکے میں 14 شیعہ مسلمان مارے گئے تھے۔ اس دوران خبر ملی ہے کہ عراقی شہر کربلا میں لاکھوں شیعہ زائرین یوم عاشور کے موقع پر جمع ہوئے۔
ساتویں صدی میں اسی مقام پر پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کو قتل کیا گیا تھا۔ شیعہ مسلمانان عالم اسی یاد میں عزاداری کر تے ہیں۔ عراق میں شیعہ مسلمانوں پر گزشتہ کچھ برسوں میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے حملوں کے تناظر میں کربلا میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عراقی حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی فورسز کے 30 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashura celebrated with great passion and grief across the world in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply