محمد اشرف کچھوچھوی کا بیکل اتساہی کے انتقال پراظہارتعزیت

لکھنؤ:آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی و قومی صدر مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی نے گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار و سابق ممبر پارلیمنٹ شاعر بیکل اتساہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اس کا پر ہونا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیکل اتساہی صرف ایک شاعر ہی نہیں تھے بلکہ وہ اپنی زندگی میں سماجی خدمات میں بھی ہمیشہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے تھے اور نہایت مخلص وفراخ دل انسان تھے۔
انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعہ جو مقبولیت حاصل کی وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوئی۔ مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ بیکل اتساہی ہمیشہ اسلامی تہذیب وثقافت سے جڑے رہے۔
شاعری کے ساتھ ساتھ مذہب سے ان کو خصوصی لگاؤ تھا۔صوفی مزاج شاعر بیکل اتساہی اپنی زندگی میں شاعری کے ساتھ ساتھ تصوف سے وابستہ رہے اور ہمیشہ صوفیائے کرام کے طریقہ کار پر پابند رہے۔ مولانا نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashraf kachchvi condoles bekal utsahi death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply