صدر افغانستان اشرف غنی منگل کو نئی دہلی پہنچیں گے

نئی دہلی: (یو این آئی) افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی ایک دن کے دورہ ہند پر کل نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میںہورہا ہے جب امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن بھی نئی دہلی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غنی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ امریکی انتظامیہ کے ذریعہ افغانستان میں ہندوستان کو زیادہ بڑا رول ادا کرنے کی خواہش ظاہر کئے جانے کے مدنظر اس دورے کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر غنی کے پروگرام کا آغا ز صبح محترمہ سوراج کے ساتھ ملاقات سے ہوگا۔ اس کے بعد مسٹر غنی صدر رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کریں گے۔ حیدرآبا دہاوس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفد کی سطح پر میٹنگ ہوگی اور اسی دوران لنچ بھی کیا جائے گا اور گفتگو بھی جاری رہے گی۔ افغان صدر کل شام ہی واپس چلے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashraf ghani to visit new delhi on tuesday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply