آسیان کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے2019کو سیاحت کا سال قرار دینے کی تجویز پیش کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی دارالخلافہ دہلی میں دو روز تک چلنے والے ہند آسیان سربراہ کانفرنس میں آسیان ممالک کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ آسیان ہند سربراہ اجلاس میں آپ سبب رہنماؤں کو خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بڑی مسرت ہو رہی ہے۔
ہمارا یہ مشترکہ سفر ہزاروں سے سالوںسے چلا آرہا ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات اور اس کی خوش قسمتی ہے کہ اسے آسیان رہنماؤں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہاکہ 1992میںجب سے ہماری شراکت داری شروع ہوئی ہے تب سے ہم نے 5سال کی جدوجہد کے دوران امن اور ترقی کے لیے آسیان ہند کے اصولوں لاگو کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہون نے کہا کہ آسیان رہنماؤں کی اجتماعی موجودگی نے اس ملک کے سواسو کروڑ ہندوستانیوں کے دلوںکو چھو ا ہے۔وزیر اعظم نے 2019کو سیاحت کا سال ڈکلئیر کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asean india summit narendra modi proposes to declare 2019 the year of tourism in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply