اب آسا رام اور بیٹے نارائن سائی کی سورت کی دو بہنوں سے ریپ کیس کی سماعت آج

نئی دہلی: اترپردیش کے شاہجہاں پور کی ایک نابالغہ سے ریپ کے جرم میںزانی باپ آسا رام کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اب سورت میں دو بہنیں آسا رام کےخلاف جنسی زیادتی کے ایک معاملہ میں انصاف کی منتظر ہیں۔ان دو بہنوں سے جنسی زیادتی کے معاملہ کی آج سورت کی ایک عدالت میں سماعت ہو گی جس آسا رام تو عمرقید کی سزا ملنے کے بعد جیل سے باہر نہیں آسکتے لیکن ان کے بیٹے نارائن سائیں کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کیس میں باپ آسا رام بھی شریک ملزم ہے۔ سائی بھی بدھ کے روز ہی سورت کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن پولس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نارائن سائی کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔پولس نے اس کی عرضی منظور کر لی اور اب سائیں کو آج پیش کیا جائے گا۔سائی چار سال سے لاج پور جیل میں قید ہے۔اور ریپ کا اعتراف کر چکا ہے۔ سائیں اور رام کے خلاف سورت کی دو بہنوں نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ان میں سے بڑی بہن نے آسا رام پر اور چھوٹی بہن نے نارائن سائی پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔بڑی بہن کا الزام ہے کہ آسا رام نے 197سے2006کی درمیانی مدت مں اس سے کئی بار اپنیہوس کی پیاس بجھائی۔آسا رام کی بیوی لکشمی اور بیٹی بھارتی پر الزام ہے کہ یہ دونوں ہم بہنوں سے ریپ کرنے میں آسا رام اور سائی سے تعاون کرتی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asaram other rape victims awaiting justice in gujarat court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply