آسا رام کی درخواست ضمانت پرسماعت 24اکتوبر تک ملتوی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار آسارام باپو کی ضمانت کی عرضی پر سماعت 24 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ عدالت عظمی نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران سے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق آسارام کی صحت اب بہتر ہے۔
عدالت نے معاملے کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے راجستھان حکومت کو اس دن تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔آسا رام کے وکیل نے کہا کہ جب تک حکومت جواب نہیں دیتی تب تک ان کے موکل کو ضمانت دے دی جائے لیکن عدالت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے گجرات سے منسلک ایک اور کیس میں آسارام کو جھٹکا دیتے ہوئے ان کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح ر ہے کہ آسارام کے طبی معائنہ کے لئے انھیں جودھپور سے دہلی لایا گیا تھا۔
انہوں نے کیرالہ میں آیور ویدک علاج کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی اور ایمس کے ڈاکٹروں سے ان کی صحت کا معائنہ کر کے میڈیکل رپورٹ دینے کے لئے کہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asaram bapu bail plea sc adjourns case till october 24 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply