اویسی کابھارت ماتا کی جے ریمارکس شرمناک و قابل اعتراض :بی جے پی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی کے اس ریمارک پر کہ اگر ان کے گلے پر چھری بھی رکھ دی جائے تب بھی وہ ”بھارت ماتا کی جے“ نہیں کہیں گے بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے اظہا برہمی و ناپسندیدگی کیا ہے۔وزیر برائے پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہماری ماں ہے اور کسی کو بھی ماں کا احترام کرنے پر اعتراض نہیں ہوتا۔
یہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ کچھ لوگوں کو اس ہر اعتراض ہے ۔وہ بے شرم ہیں ۔کچھ پارٹیاں ان طاقتوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔کسی کو بھی ہماری ماں کا احترام کرنے پر مجبور کرنے یا اسکے لیے کوئی قانون بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضھ رہے کہ گذشتہ روز مہاراشٹ میں اویسی نے کہا تھا کہ بھاگوت صاحب آپ کہاں ہو۔ میں جے ہند کہنے والا نہیں۔اگر میرے گلے پر چھری بھی رکھ دی جائے تب بھی میں یہ نعرہ لگانے والا نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asaduddin owaisis bharat mata ki jai remark shameful venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply