اسد الدین اویسی نے بھی یکساں سول کوڈ کی شدت سے مخالفت کی

حیدرآباد:حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان جیسے عظیم ملک کی طاقت متنوع حیثیت اور وسیع معاشرتی نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ ہندوستان کے لئے بہتر نہیں ہے۔ یہ ملک کی متنوع حیثیت اور وسیع معاشرتی نظام کے لئے بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ کیونکہ جو لوگ یکساں سیول کوڈ کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ہندوستان کی اس طاقت اور خوبصورتی کو نہیں سمجھ پارہے ہیں جہاں پر 200تا300کیلو میٹر پر جداگانہ تہذیب ہے اور حکومت اگر ایک ہی تہذیب بنادے گی تو یہ مشکل کام ہے اور یہ ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے حیدرآباد میں مجلس کے ہیڈکوارٹرس دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نام پر کسی بھی چیز کو نافذ کرنے سے یہ ملک کی متنوع حیثیت اور وسیع معاشرتی نظام کو ختم کرکے رکھ دے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asaduddin owaisi opposes uniform civil code in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply