مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی کسانوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل

بھوپال:گزشتہ کئی دنوں سے کسان تحریک کے دوران مدھیہ پردیش میں ہورہے تشدد کے درمیان وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں سے امن بحال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کے حل اور بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی حکومت ہے،عوام کی حکومت ہے۔وہ ہمیشہ عوام اور کسانوں کےلئے کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ کسانوں کے حق میں ریاستی حکومت کے ذریعہ متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
پیاز 8روپے کلو پر خریدی جارہی ہے۔امدادی قیمت پر مونگ، اڑد اور تورکی دال کی خرید 10 جون سے شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل اور بات چیت کے لیے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔ بات چیت کرکے ہی مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر ریاست کو تشدد کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، ان سے ہم سختی سے نمٹیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبے کامیاب نہ ہونے دیں، امن کی بحالی میں تعاون دیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ مل جل کر ریاست کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: As protests spread to other mp areas shivraj singh chouhan offers farm sops in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply