کیجری وال کی بھوپال میں پریورتن ریلی منگل کو

بھوپال:گوا، پنجاب اور گجرات میں اپنی پارٹی کی توسیع کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی نظر اب مدھیہ پردیش پر ہے۔ اسی سلسلے میں مسٹر کیجریوال کل بھوپال میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے کنوینر آلوک اگروال نے یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر کیجریوال کل بھوپال میں ”پریورتن ریلی“ کومخاطب کریں گے۔ مسٹر اگروال کے مطابق اس دوران مسٹر کیجریوال نوٹ بند کرنے کے فیصلہ اور شیوراج حکومت کے خلاف تقریر کریں گے اور مدھیہ پردیش میں اقتدار کی تبدیلی کی اپیل کریں گے۔“ اس ریلی میں ریاست بھر سے پارٹی کارکنوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
ایسا کہا جا رہا ہے کہ مسٹر کیجریوال ویاپم گھوٹالے اور دیوالی کی رات سیمی دہشت گردوں کے جیل سے فرار اور بعد میں ان کے تصادم میں مارے جانے کے واقعہ کو لے کر ریاستی حکومت پر حملہ بول سکتے ہیں۔ بطور وزیر اعلی ان کا یہ پہلا دورہ بھوپال ہے۔ قبل ازیں وہ عام آدمی پارٹی کے رہنما کے طور پر تنظیمی کاموں کے سلسلے میں دو مرتبہ بھوپا ل آ چکے ہیں۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعدمسٹر کیجریوال عوامی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے اب ملک کی دیگر ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal to address parivartan rally in bhopal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply