ملک کی تعمیر مندر اور مسجد جانے سے نہیں ہوگی: کیجروال کا مودی اور راہل پر نشانہ

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کجری وال نے 2019میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل مذہبی مقامات کادورہ کرنے پر وزیراعظم نریندرمودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو طعنہ دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر مندر اور مسجد سے نہیں بلکہ لوگوں کو اسکول ،اسپتال اور بجلی فراہم کرنے سے ہوگی۔

وزیر اعلی کیجری وال نے ٹوئیٹ کیا ،”راہل جی مندروں میں جارہے ہیں ،مودی جی ،مسجدوں میں جارہے ہیں۔ملک کی تعمیر مندر اور مسجد سے نہیں بلکہ لوگوں کو اسکول ،اسپتال ،سڑکیں ،بجلی اور پانی مہیا کرانے سے ہوگی۔“

اروندکیجری وال نے کہا اسکول ،اعلی تعلیمی ادارے اور عالمی معیار کے تحقیقی ادارے اکیسویں صدی کے مندراور مسجد ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کے روزو یر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کے اندور میں داو¿دی بوہرافرقہ کے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں عشرہ مبارک پروگرام میں شرکت کی تھی کانگریس صدر راہل گاندھی حال میں کیلاش مانسرووریاتراپر گئے تھے ۔

آپ کو بتاد یں کے کیجراول کے اس ٹوئٹ کے جواب میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کیجروال کو ٹرول کرنا شروع کردیا ۔کیجراول کی وہ تصویریں شیئرکرنا شروع کر دیا جس میں وہ بھی مذہبی جگہ گئے تھے۔

کیجروال ان تصویریوں میں کسی میں ماتھے پر پیلے رنگ کا لیپ لگائے ہوئے ہیں، تو کسی میں وہ ٹوپی پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں ایک تصویر میں وہ گرودوارہ میں سیوا کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal takes on narendra modi and rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply