میری پارٹی کا انتخابی منشور تمام پارٹیوں سے بہتر اور مختلف:کیجری وال

چنڈی گڑھ:عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا انتخابی منشور سب سے بہتر اور دیگر پارٹیوں سے مختلف ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں اب تک جتنی پارٹیوں نے اپنے منشور جاری کئے ہیں، ان میں عام آدمی پارٹی کا منشور سب سے مختلف ہے۔
اس منشور کو اے سی کمرے میں بیٹھ کر تیار نہیں کیا گیا بلکہ ہر طبقے کے لوگوں سے ملاقات کرکے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تین دنوں کا پنجاب دورہ کامیاب رہا۔ صنعت اور کاروبار سے وابستہ لوگوں سے روبرو ہونے کے ساتھ ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کا ہم نے ان سے وعدہ کیا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے پر انسپکٹر راج اور غنڈہ راج کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور کوئی بھی پالیسی منسلک لوگوں سے بات چیت کے بعد ہی بنائی جائے گی۔
انتخابات کے لئے فنڈ حاصل کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اکالی دل نشہ فروخت کرکے فنڈ جمع کرتا آیا ہے اور کانگریس بھی غلط طریقوں سے الیکشن کیلئے پیسے حاصل کرنے اور امیروں کو ٹکٹ دیتی اور پیسہ لیتی رہی ہے لیکن عام آدمی پارٹی میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ریاستی اور ضلع سطح کے لیڈران انتخابات کے لیے چندے کے ذریعے فنڈ اکٹھا کریں گے اور چندے میں ملنے والا پیسہ ہی انتخابات میں خرچہ کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal releases industry trade manifesto in ludhiana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply