راجن کے بعد اب کیجری وال کی باری ہے: سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: بی جے پی راجیہ سبھا ممبر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ ریزرو بینک گورنررگھورام راجن کے بعد اب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی باری ہے اور اب وہ انہیں بے نقاب کریں گے۔
یہ کہتے ہوئے سوامی دہلی میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر اپنے پارٹی ساتھی مہیش گری کی بھوک ہڑتال میں شامل ہو گئے۔سوامی نے کہا کہ کیجری وال پوری زندگی فراڈ کرتے رہے۔وہ آئی آئی ٹی ایک ہونہار اور لائق طالبعلم تھے لیکن میرے پاس ریکارڈ ہے کہ انہوں نے کس طرح داخلہ لیا تھا ۔
اور اس کا انکشاف میں ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔ابھی تک تو میں راجن کے ہی پیچھے پڑا تھا اور آخر کار اسے جانا پڑا۔سوامی نے کہا کہ وہ اور مہیش گری اس وقت تک بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک کہ کیجری وال معافی نہیں مانگ لیتے۔
مہیش گری اتوار سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ انہیں این ڈی ایم سی کے لا افسر ایم ایم خان کے قتل میں ملوث بتائے جانے پر معافی مانگیں۔گری نے کہا کہ ضرورت پڑے تو مجھ سے پوچھ گچھ کی جائے اور مجھے گرفتار کیا جائے۔

Title: arvind kejriwal next subramanian swamy warns | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply