گجرات کی بی جے پی حکومت دلتوں کو کچل رہی ہے: کیجریوال

راجکوٹ:دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال نے الزام لگایا ہے کہ گجرات کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت دلتوں کو کچل رہی ہے اور وہاں اس طرح کی وارداتیں بار بار ہو رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اونا میں دلتوں پر ہوئے مظالم کے خلاف دلت برادری کی موجودہ تحریک کو گزشتہ سال کے پاٹی دار یا پٹیل ریزرویشن تحریک کی طرز پر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے اونا سانحہ کے متاثرین اور واقعہ کے خلاف احتجاج میں زہر پینے کی وجہ سے بیمار ہو جانے والے لوگوں کی یہاں کے سول اسپتال جاکر عیادت کی۔
بیماروں کی مزاج پرسی کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ شیوسینا کے لوگوں نے اونا میں مردہ گائے کا چمڑا اتارنے کا خاندانی کام کرنے والے دلتوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا اور اس واقعہ میں انتظامیہ اور پولیس بھی ملوث تھی۔

انہیں پولیس کے سامنے مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی واحد واقعہ نہیں ہے بلکہگجرات میں ایسی وارداتیں متواتر ہو رہی ہیں۔ امریلی کے راجولا میں 22 جولائی کو بھی دلتوں کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal meets dalit victims accuses bjp govt of being anti dalit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply