اسموگ کے معاملہ پر کیجری وال ہریانہ کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے چنڈی گڑھ پہنچے

چنڈی گڑھ : گذشتہ ایک ہفتہ سے دہلی پر چھائی زہریلی اسموگ کے معاملہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے ملاقات کرنے چنڈی گڑھ پہنچ گئے۔
انہوں نے روانگی سے قبل آج صبح ٹوئیٹ کیا کہ وہ دہلی اور این سی آر میں اسموگ سے چھٹکارا پانے کے اقدامات پر مسٹر کھٹر اور ان کی ٹیم سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے چنڈی گڑھ جارہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریکندر سنگھ نے، جو کہ چنڈی گڑھ سے ہی اپنا دفتر چلاتے ہیں، مسٹر کیجری وال سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے۔کیجری وال کے ہمراہ وزیر ماحولیات عمرن حسین اور ایک سینیئر بیوروکریٹ سکریٹری بھی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal flies to chandigarh to meet ml khattar on delhi smog in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply