کرنسی معاملہ پر کیجری وال نے دہلی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کالے دھن کے خلاف مہم کے تحت 500 اور 1000 کے نوٹ بند کیے جانے سے عام لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
مسٹر کیجریوال نے آج اپنی رہائش گاہ پر کابینہ کی ہنگامی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بند کر دینے اور اس کے عوض نئے نوٹ فراہم کرنے کا صحیح بندوبست نہ ہونے سے دہلی میں افرا تفری کا ماحول ہے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا خریدنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
ایسے میں میں نے کل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی کالے دھن کے خلاف مہم میں وزیر اعظم مودی کا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے ساتھ اسٹیج پر ایک ساتھ نظرآنے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑی ستم ظریفی اور کیا ہو سکتی ہے۔
مسٹر کیجریوال کا اشارہ کل پونے میں مسٹر مودی اور مسٹر پوار کی ایک ہی پلیٹ فارم پر موجودگی کی طرف تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal calls emergency delhi assembly session on demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply