وزیر کھیل گوئل کی این جی او کو زمین الاٹ کرنے پر کیجری وال نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر کافی عرصے سے خاموش دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت وجے گوئل کی رضاکار تنظیم کو مبینہ زمین الاٹمنٹ کے تنازعہ میں مرکز پر حملہ کیا۔ مسٹر اروند کیجریوال کے میڈیا صلاح کار ناگیندر شرما نے ایک انگریزی اخبار کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگایا۔ اس خبر میں مسٹر گوئل کی تنظیم کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کی طرف سے مبینہ زمین الاٹمنٹ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس ٹویٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پھرسے ٹویٹ کر کے کہا کہ انہیں اس بات کی تکلیف ہے کہ دہلی حکومت کو تو “محلہ کلینک” قائم کرنے کے لیے زمین مہیا نہیں کرائی جا رہی ہے۔
یہاں تک کہ دہلی حکومت کو اپنی ہی زمین پر محلہ کلینک قائم کرنے کی منظوری نہیں دی جا رہی ہے۔ مسٹر گوئل دہلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قدآور لیڈروں میں سے ہیں۔ ان کی پرانی دہلی میں واقع حویلی کا پراپرٹی ٹیکس معاف کئے جانے پر بھی عام آدمی پارٹی پہلے سوال کھڑا کر چکی ہے۔ پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو مطلوبہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دہلی کے تین کارپوریشنوں کے انتخابات میں بھی ناکامی اور اپنے ہی سابق کابینہ ساتھی کپّل مشرا کے بدعنوانی کے الزامات کے بعد گزشتہ کافی دنوں سے مسٹر کیجریوال خاموش تھے۔ مسٹر ناگیندر شرما نے ٹویٹ میں لکھا کہ کس طرح بی جے پی اور سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی کے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ڈی ڈی اے کا استحصال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر ڈی ڈی اے کے سربراہ ہوتے ہیں۔مسٹر گوئل کو انہوں نےگھپلے باز بتایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arvind kejriwal attacks modi government over land allotment to vijay goel ngo in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply