وزیر اعظم نے منموہن سنگھ کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھایا: ارون جیٹلی

نئی دہلی: گجرات الیکشن کے دوران وزیر اعظم مودی کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو لیکر دیئے گئے بیاں پر پارلیمنٹ میں گزشتہ دنوں سے ہنگامہ آخرآج رک ہی گیا۔
وزیر مالیات ارون جیٹلی نے آج راجیہ سبھا میں بیان دیا کہ وزیر اعظم مودی کی کوئی ایسی منشا نہیں تھی کہ جس سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ یا سابق نائب صدر حامد انصاری کی حب الوطنی پر کوئی سوال کھڑا ہو۔
حالانکہ جس دوران جیٹلی یہ بیاں دے رہے تھے اس دوران مودی ایون میں موجود نہیں تھے۔
جیٹلی کے بیان کے بعد اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی کہا کہ ہم یہ یقین دلاتے ہیں ہ اب ایوان کو چلانے میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو تعاون دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitleys half apology over pm modis pakistan remark in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply