حافظ سعید کی رہائی پر جیٹلی نے پاکستان کو برا بھلا کہا

سورت:وزیر مالیات ارون جیٹلی نے26/11کے کلیدی ملزم حافظ سعید کو خانہ نظر بندی سے رہا کرنے پر پاکستان کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات کرے۔گجرات میں انتخابی مہم کے دوران سورت میں تقریر کے دوران پاکستان کو سخت سست کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 9سال پہلے ممبئی انتہا پسندانہ حملہ کو انجام دیا تھا وہ دنیا میں یکہ و تنہا کر دیے گئے ہیں۔
تصوانہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ ایک ملک جو بنیاد پرستی کی حمایت کرتا ہے اس کے لیے دنیا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج صورت حال یہ ہو گئی کہ جو بھی لشکر طیبہ کا کمانڈر بنتا ہے اسے معلوم رہتا ہے کہ اس کی زندگی اب صرف دو چار ماہ کی رہ گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: arun jaitley slams pakistan over release of hafiz saeed in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply