زیادہ دن تک وزیر دفاع کے عہدے پر نہیں رہوں گا: جیٹلی

نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں جلد ہی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ زیادہ دنوں تک وزیر دفاع نہیں رہیں گے. وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے والے مسٹر جیٹلی نے اس اظہار خیال کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ کس وزارت میں کسے کب تک رہنا ہے یہ فیصلہ کرنا ان کا کام نہیں ہے۔ ایک پروگرام میں یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ بدستور وزیر دفاع رہیں گے ، انہوں نے کہاکہ ”مجھے لگتا ہے کہ طویل عرصہ تک نہیں ہے لیکن اس بابت کوئی فیصلہ مجھے نہیں کرنا“۔ مسٹر منوہر پاریکر نے گوا کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پرگذشتہ مارچ میں وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج دیا گیا۔ مودی حکومت کے مئی 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد بھی انہیں وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کا اضافی چارج دیا گیا تھا. وہ نومبر 2014 تک ملک کے وزیر دفاع ہیں۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں مسٹر جیٹلی نے کہا کہ فوج اپنی جنگی صلاحیت بڑھانے میں لگی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley signals end of his tenure as defence minister who would succeed him in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply