ہند پاک مذاکرات کے لیے مودی سازگار ماحول بناتے ہیں اور پاکستان اسے بگاڑ دیتا ہے:ارون جیٹلی

نئی دہلی:ہندوستانی فوج او ربارڈر سیکورٹی فورس کو پچھلے دو ہفتوں سے کنٹرول لائن پر غلبہ حاصل ہے۔یہ اطلاع آج یہاں وزیر دفاع ارون جیٹلی نے دی۔ نریندر مودی حکومت تین سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی مسلسل اورپائیدار کوششوں کے باعث ہندوستان کو انتہا پسندگروپوں اور غیرملکی دہشت گردوں پر زبردست دباؤ بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ ان سے جب پاکستانی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تبصرہ کرنے کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا”پاکستان نے پٹھان کوٹ، اڑی واقعات اورہندوستانی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرکے مذاکرات کے ماحول کو جان بوجھ کر بگاڑا ہے۔
جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں ہندوستان نے ہمیشہ معاملات کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی،،۔ جی ایس ٹی کے حوالے سے جیٹلی نے کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کے نفاذ سے ملک کی معیشت پر کسی قسم کامنفی اثر نہیں پڑے گا۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پوری دنیا کی معیشتوں کے سامنے چیلنج رہے۔مرکز کی مودی حکومت نے اپنے تین سال کی مدت کار کے دوران سرمایہ کاروں پر بھروسہ بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی۔مودی حکومت کو سخت فیصلے کرنے والی حکومت بتاتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا،”ہمیں وراثت میں ناسازگار حالات ملے تھے،اس کے پیچھے اہم وجہ پچھلی حکومت میں بدعنوانی اور قوت فیصلے کا فقدان تھا ۔مودی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سمت میں بڑے اقدامات کئے اور اس کے نتائج ملے۔
حکومت نے بدعنوانی والے نظام کو ختم کرنے کی سمت میں قدم اٹھائے جس سے ہماری معیشت کی ساکھ مضبوط ہوئی۔“ انہوں نے کہا کہ،”تین سال پہلے ملک میں فیصلہ کرنے والی حکومت نہیں تھی۔ہماری حکومت سخت فیصلے کرنے میں قطعاً نہیں ہچکچاتی ۔اس سے دنیا میں مثبت پیغام گیا اور دنیا میں ہندوستان کی ساکھ مضبوط ہوئی۔“ وزیرخزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی نافذ کرنے سے معیشت پر کوئی امنفی ثر نہیں پڑےگا۔یکم جولائی سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی شرحوں میں اختلاف کے سلسلے میں میڈیا کے ذریعہ کی جارہی تشہیر سے جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley on gdp demonetisation pakistan and more in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply