ارون جیٹلی کا سارک اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جانے کا امکان کم

نئی دہلی: کشمیر مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں جاری کشیدگی اور سارک وزرا داخلہ کانفرنس کے موقع پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی بے عزتی کے پیش نظر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے اگلے ہفتے پاکستان جانے کا امکان کم ہے۔
اس معاملے پر اگرچہ کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے لیکن ایسا مانا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اسلام آباد کے دورے کے تجربے کو دیکھتے ہوئے مسٹر جیٹلی کے پاکستان جانے پر آسانی سے فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ ان کی جگہ پر اقتصادی امور کے سکریٹری شکتی کانت داس کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley may not attend saarc summit in pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply