یکم جولائی سے جی ایس ٹی بل نافذ ہو جائے گا:ارون جیٹلی

نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیا اور ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بالواسطہ ٹیکس کی سمت میں سب سے بڑی اصلاح قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کو یکم جولائی سے نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسٹر جیٹلی نے یہاں آڈیٹرو ں کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ جی ایس ٹی سے بالواسطہ ٹیکس طریقہ کار بدل جائے گا۔
اب تک یہ بہت پیچیدہ ہے اور جی ایس ٹی کے آنے کے بعد یہ انتہائی آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ پر ٹیکس چوری کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے نوٹ کی منسوخی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر رسمی فنڈز رسمی معیشت کی حصہ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے علاوہ تمام ملک کے باشندے بینکاری کے شعبے سے جڑ چکے ہیں اور نوٹ کی منسوخی کے بعد ملک ڈیجیٹل لین دین اور کیش لیس معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley hopeful of gst implementation from july 1 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply