مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا: ارون جیٹلی

حیدرآباد: مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پڑوسی ملک پاکستان پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بیرونی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید استوار ہوئے ہیں۔ معاشی طور پر ملک تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ مودی نے یہ ثابت کردیا کہ قابل شخصیت کے اقتدار میں آنے سے ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بھی یوپی اے حکومت کے کرپشن کے تذکرے زباں زد عام ہیں۔ جبکہ این ڈی اے کا ذکر کرپشن سے پاک ہندوستان بنانے کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔ ارون جیٹلی نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم ایک مضبوط قیادت کے تحت کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے دہلی سے مکمل طور پر بدعنوانی ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ این ڈی اے اقتدار میں آنے کے بعد آندھراپردیش ریاست کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ آندھراپردیش کی تیزی کے ساتھ ترقی کے لئے اس ریاست کو پیکیج دینا ضروری ہے۔ اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے ریاست کو خصوصی پیکیج کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کی تقسیم سے اندھراپردیش کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑنے والا ہے اس کا قبل ازیں ہی جائزہ لیا جاچکا ہے۔ آندھراپردیش کے وجے واڑہ میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ منقسم آندھراپردیش کو ہر ممکنہ مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش میں صنعتوں اور تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد ہی یہاں نئی نئی صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے قیام کا عمل لایا جارہا ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران آندھراپردیش میں مرکز کے کئی تعلیمی اداروں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کے ساتھ جو بھی وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا کرکے رہیں گے۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر وینکیانائیڈو اور دوسرے موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley highlights corruption free image of pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply