مرکزی وزیر مالیات جیٹلی گردے کی پیوند کاری کے بعد اسپتال سے گھر واپس

نئی دہلی:مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میںگردے کی پیوند کاری کرانے کے بعد گھر واپس آگئے۔ گھ پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے پہلے ٹوئیٹ میں اسپتال میں تین ہفتہ کے قیام کے دوران ان کا ہر طرح سے خیال رکھنے اور ان کی تیمار داری کرنے والے ڈاکٹروں ،نرسوںاور اسپتال کے پورے عملہ سے اظہار تشکر کیا۔

65سالہ جیٹلی کو12مئی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں14مئی کو ان کی سرجری کی گئی۔اسپتال میں اپنے قیام کے دوران مودی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر فیس بک پر کئی صفحہ تحریر کیے۔

جس میں انہوں نے مودی حکومت کے چار سال کے دوران کیے گئے کارناموں اور کامیابیوں کو ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خیر خواہوں ،ساتھیوں اور دوستوں کا بھی جو ان کی صحت کی جانب سے بہت فکر مند اور ان کے جلد رو بصحت ہوجانے کے لیے دعا گو تھے،شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arun jaitley back home after kidney transplant in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply